اہم خبریںپاکستان

زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری

زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی زرتاج گل کا حج ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ  زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والےسینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقررکریں اور مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہواورکیس کےحقائق سے واقف ہو۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ وکیل کے مطابق پٹیشنرکے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور  وہ قانون کا سامنا کررہی ہیں،  زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں اور ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جوازموجودنہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You