پنجاب

ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔عمر ایوب

ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔عمر ایوب

ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہےکہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور شیر افضل مروت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نےکرنا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس مقدمات ہیں اور اب ہم شامل تفتیش ہونےجارہے ہیں،  ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ گندم بحران میں 350 ارب روپےکا ٹیکہ لگایا گیا، اس وقت محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے اور ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک شروع کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You