اہم خبریںپاکستان

زرتاج گل قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

زرتاج گل قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد۔

سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی اور احمد چھٹہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے  زرتاج گل کو  قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزدکیا جب کہ زین قریشی اور احمد چھٹہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بھی  زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیصلے کی ابھی اطلاع دی گئی ہے۔ سنی اتحادکونسل کے سربراہ حامد رضا پیر کے دن اسپیکر قومی اسمبلی کو نئی نامزدگیوں سےآگاہ کریں گے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You