اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی کابینہ نے ہائیکورٹ ججزکیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی

کے پی کابینہ نے ہائیکورٹ ججزکیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اورپوٹیشم کلورائیٹ کو بارودی مواد قراردینےکی منظوری بھی دی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کے پی کے کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ ججزکیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کابینہ نے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اورپوٹیشم کلورائیٹ کو بارودی  مواد قراردینےکی منظوری بھی  دی۔
کابینہ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹاؤن میں خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی.کابینہ نے خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر اور منرلز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کےقیام کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان بورڈ آف ٹوبیکو کےدوبارہ قیام  سمیت خصوصی بچوں کے اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن  کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You