پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی نمائندہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن

راولپنڈی (افتخار خٹک) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی نمائندہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن سالانہ حج قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کردیا قرعہ اندازی کی تقریب بورڈ کمپلیکس کی مسجد میں منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین بورڈ پروفیسر اقبال محمود اور سیکریٹری کے علاوہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چوہدری معاف علی مبارک سمیت ایسوسی ایشن عہدیداروں اور بورڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے مہتمم بورڈ میاں محمد زبیر اور سینئر کلرک قاسم نیاز کے نام کا قرعہ نکلا جس کے تحت مذکورہ خوش نصیب آئندہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے قرعہ اندازی میں دو متبادل ملازمین کے نام کی پرچی بھی نکالی گئی جس میں خطیب احمد عباسی اور حفیظ احمد ستی کے نام نکلے اس موقع پر نو تعینات شدہ چیئرمین نے دونوں خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تنظیموں میں ایسی روایات نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں بلکہ اللہ کی رضا و خوشنودی کا بھی سبب بنتی ہیں جس پر ایسوسی ایشن خراج تحسین کی مستحق ہے جنرل سیکریٹری چوہدری معاف علی مبارک نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے احتجاج، مزاحمت اور تنقید کی سیاست کی بجائے ہمیشہ اپنے کارکنان و ملازمین کی فلاح وبہبود، ادارے کی ترقی کے اقدامات اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عملی کردار ادا کیا ہے انہوں نے ایسوسی ایشن اور ملازمین کی حوصلہ افزائی اور جائز مسائل کے حل میں تعاون پر چیئرمین بورڈ سمیت تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You