راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے تھانہ وارث خان
راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو 7 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے 6 ستمبر 2022 کو مقتول کے والد شیر ولی خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسامہ انور نے 3 نامعلوم افراد کے ہمراہ اس کے 25 سالہ بیٹے نواز خان کو فائرنگ کرکے اس وقت شدید زخمی کر دیا جب وہ اپنے کزنوں کے ہمراہ گھر کے قریب سوڈا پی رہا تھا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بعد ازاں وہ جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے اسامہ کو موت کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 7 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔