خیبرپختون خواہ
خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولز کے غیر حاضر اساتذہ معطل کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پرائمری سکولوں میں غیرحاضر اساتذہ کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن کے پی نے پرائمری سکول میں غیر حاضر اساتذہ کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی، صوبے کے تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے 26 ہزار پرائمری سکولوں کے اساتذہ احتجاجی دھرنے پر ہیں اور سکولوں سے احتجاجاََ غیر حاضر ہیں، جن کے خلاف محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔