اہم خبریںکھیل

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور: سیشن کورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے حمیزہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بابر اعظم شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تاہم بابر اعظم اب مجھ سے شادی نہیں کر رہا۔ اس کے علاوہ خاتون کی جانب سے اور بھی مختلف الزامات عائد کیے گئے۔

بابر اعظم کے وکلا نے اپنی بحث میں کہا کہ خاتون بلیک میل کر رہی ہے۔ 2016 میں بھی خاتون نے بابر اعظم کو بلیک میل کیا۔ خاتون اپنا منہ بند کرنے کیلئے 20 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You