اہم خبریںپاکستان

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیا جائے گا، ان کو وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے، حمزہ شہباز کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہو گا جبکہ چاروں صوبوں میں ذیلی دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔

حمزہ شہباز بطور چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے بھی کریں گے، لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا صوبائی دفتر ڈکلیئر کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You