جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم نے محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب

*ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری،ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر 07 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی، 06 اہلکار ڈسمس فرام سروس جبکہ 01 پولیس اہکار ڈسچارج فرام سروس،*

جہلم: ڈی پی او جہلم نے محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 05 کانسٹیبلان کو ڈسمس فرام سروس جبکہ 01 پولیس اہلکار کو ڈسچارج فرام سروس کی سزا سنا دی،

محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کے تحت ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی،

اس اقدام کا مقصد پولیس فورس میں نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانا اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں ذمہ داری اور فرض شناسی کو یقینی بنانا ہے،

محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری اولین ترجیح ہیں، فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی،ڈی پی او جہلم

*محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا اور فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You