جہلم

جامعہ علوم اثریہ سے امسال 61 تشنگان علم نے سند فراغت حاصل کی۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامعہ علوم اثریہ سے امسال 61 تشنگان علم نے سند فراغت حاصل کی۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامعہ ان شاء اللہ نسل نو کی علمی آبیاری کا یہ سفر پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھے گا۔

جہلم(نامہ نگار )دینی و عصری علوم کے عظیم مرکز جامعہ علوم اثریہ جہلم میں امسال بھی علم و عرفان کی شمعیں روشن ہو ئیں۔ جامعہ کے 43ویں سالانہ پروقار’’جلسہ تقسیم اسناد و انعامات وتقریب صحیح بخاری‘‘ میں 61 خوش نصیب طلبا نے درسِ نظامی ، حفظ اور تجوید کی تکمیل پر سند فراغت حاصل کر کے فضیلت کی دستار اپنے سروں پر سجائی، یہ تقریب جہاں فارغ التحصیل طلبا کے لیے ایک یادگار لمحہ تھی، وہاں علمِ دین کے پروانوں کے لیے وعظ و تبلیغ کی شکل اختیار کر گئی۔ رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے صدارتی خطاب میں فارغ التحصیل ہونے والے تمام طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے علمِ دین کی اس عظیم نعمت کو ربِ کریم کا خاص فضل قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’آج کا دن ان نوجوانوں کی زندگی کا سب سے انمول دن ہے جنہوں نے شب و روز کی محنت سے اپنے سینوں کو نورِ قرآن و حدیث سے منور کیا ہے۔‘‘حافظ عبدالحمید عامر نے طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو زبردست دادِ تحسین دی۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ’’ان ماؤں اور باپوں کا ایثار قابلِ رشک ہے جنہوں نے اپنے جگر گوشوں کو دینِ مبین کی سربلندی اور خدمت کے لیے وقف کیا۔ ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک بارآور ثابت ہوں گی۔‘‘رئیس الجامعہ نے جامعہ کے مخلص اور محنتی اساتذہ کرام کی انتھک کوششوں، تعلیمی خدمات اور شبانہ روز کی محنتوں کو بھی دل کھول کر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی مخلصانہ تربیت کے بغیر یہ علمی گلستان اس طرح نہیں مہک سکتا تھا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ علوم اثریہ جہلم نسلِ نو کی نظریاتی و علمی آبیاری کا یہ سفر پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر رئیس الجامعہ نے بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت علم و عمل اور دعوت و تبلیغ کے اس پاکیزہ سلسلے کو تادیر اور تا قیامت اسی طرح جاری و ساری رکھے۔جلسے کے آخر میں فارغ التحصیل 61 طلبا کو معزز مہمانانِ گرامی اور رئیس الجامعہ کے دست مبارک سے سالانہ اسناد اورانعامات سے نوازا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You