جہلم
جہلم پولیس کی احسن کارروائی، گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے

جہلم پولیس کی احسن کارروائی، گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،
جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ لڑکی گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کر دی،
تھانہ کالا گجراں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سائنٹیفک طریقہ کار لاتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت تلاش کر لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا،
لڑکی کی بحفاظت واپسی پر لواحقین کا جہلم پولیس سے اظہار تشکر شکریہ،
گمشدہ افراد خصوصاً بچوں اور خواتین کی بحفاظت بازیابی جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



