کالم/مضامین

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس
زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان
الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد اب
ان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجے
دارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال
میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
"یک زمانہ صحبت با اولیاء
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریاء”
اولیاء اللہ کی صحبت انسان کو مقصدِ حیات کا شعور اور راہِ نجات دکھاتی ہے۔ یہ کوئی رسمی اجتماع نہیں، بلکہ:
روحانی تربیت
اصلاحِ باطن
اور معرفتِ الٰہی کے سفر کا سنہری موقع ہے۔
انسان بدن اور روح کا مجموعہ ہے۔ جسم کی غذا مٹی سے حاصل ہوتی ہے، مگر روح کی غذا اللہ کا کلام، ذکر، درود، نماز اور تسبیحات ہیں۔
قرآنِ حکیم میں ارشاد ہے:
"ان کے اعمال کی وجہ سے ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیا”
دل کی صفائی کا ذریعہ کیا ہے؟
نبی کریم ﷺ نے فرمایا (مفہوم):
"ہر چیز کی صفائی کا ایک ذریعہ ہے اور دلوں کی صفائی اللہ کے ذکر سے ہوتی ہے۔”
ذکر الٰہی وہ نور ہے جو دلوں کو زندگی اور سکون بخشتا ہے۔
آئیں!
اس عظیم روحانی اجتماع میں ضرور شرکت کریں، اور اپنی زندگی کو مقصد و معنویت کے ساتھ گزارنے کا شعور حاصل کریں۔
یہ ایک نعمتِ عظمیٰ ہے – اسے ضائع نہ کریں۔
یہ وقت کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری ہے!
ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے
صدائے بلند ہے – دعوتِ عام ہے!
اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اس فیضِ روحانی سے بہرہ ور ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You