جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری) اسلام صرف عبادات ہی کا مذہب نہیں، بلکہ یہ کامل دین ہے، جس میں عبادات

جامعہ علوم اثریہ کے دو روزہ(24ویں) سالانہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز مریضوں کا رش
پورادن مریضوں کا تاننا بندھا رہا، ہزاروں مریضوں کا چیک اپ اور سینکڑوں مریضوں کے آپریشن ہوں گے۔

جہلم (عبدالرحمن قادری) اسلام صرف عبادات ہی کا مذہب نہیں، بلکہ یہ کامل دین ہے، جس میں عبادات کے ساتھ بنی نوع انسان کی سماجی خدمت پر بھی بہت زور دیا گیاہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامرنے جامعہ علوم اثریہ میں 24ویں سالانہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی ادارہ ”جامعہ علوم اثریہ“ قائم کر رکھا ہے، وہیں یہاں سے ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات دینی و دنیوی تعلیم اور جدید علوم سے بہرہ مند ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہم نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ہر سال کی طرح”الابراہیم آئی ہسپتال ملیر کراچی“ کے تعاون سے جامعہ علوم اثریہ میں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق اور نائب مدیر الجامعہ و سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ عبدالغفور مدنی کے علاوہ مدیر امور داخلی مولانا سعد محمد مدنی،مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی، حافظ عمر عبدالحمید،صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم حاجی ملک محمد اقبال؎،نائب صدر انجمن اہلحدیث جہلم ارشد محمود زرگر، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران جہلم میجر آصف چوہدری،سیٹھی محمد ارشد،چوہدری احتشام الحق نمبردار،مرزا زاہد افضل اور عامر سلیم علوی کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔ نگران کیمپ حافظ احمد حقیق اور حافظ عبدالغفور مدنی نے اپنے بیانات میں کیمپ کے بارے میں عوام الناس کو آگہی دی۔
حافظ عبدالحمید عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال بین الاقوامی ڈاکٹروں کی ٹیم یہاں ہزاروں مریضوں کا فری چیک اپ کرتے ہیں۔ مریضوں کو عینکیں اور دوائیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اور آپریشن والے مریضوں کا مفت آپریشن کیا جاتا ہے۔ الحمد للہ آج تک کیے گئے تمام آپریشن کامیاب رہے۔ تمام مریضوں کی آنکھوں میں بذریعہ لیزر آئی او ایل لینز بھی فری ڈالے جاتے ہیں۔ مریضوں اور لواحقین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی فری انتظام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر حافظ عبدالحمید عامر نے مخیر حضرات کے عملی اور مالی تعاون کاشکریہ ادا کیا۔ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیمپ مینجر رضوان احمد بلوچ،ڈاکٹر ارشاد علی، ڈاکٹر اعجاز احمد میمن اور ڈاکٹر علی آفتاب موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You