اہم خبریںپنڈدادنخان
جہلم : ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان ضمیر حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی،خاتون کے ساتھ زیادتی
جہلم : ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان ضمیر حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی،خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ملزم عبید اللہ کو گرفتار کر لیا،
ایتھوپین نیشنل فارنرخاتون اور ملزم عبید اللہ لکی ایرانی سرکس میں کام کرتے ہیں اور شو ختم ہونے کے بعد خاتون اپنے ٹینٹ میں سو رہی تھی اس دوران ملزم عبید اللہ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ