
جہلم اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی (اپنا گھر) کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں مہمان خصوصی شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شرکت کی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی (اپنا گھر) پہنچنے پر آسیہ ممتاز نے پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی (اپنا گھر) میں رہنے والے افراد میں تحائف تقسیم کیے اور چیک دیا۔

تقریب کے آخر میں صدر اولڈ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی (اپنا گھر) آسیہ ممتاز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



