جہلم

معافی کیساتھ جشن آزادی پر میرا پیغام

معافی کیساتھ جشن آزادی پر میرا پیغام

صرف عام عوام اور ووٹرز حضرات کیلئے کچھ الفاظ۔۔ آپ نے گھبرانا نہیں’ آپ نے تو گھبرانا ہی نہیں’ آپ نے کسی صورت گھبرانا نہیں کیونکہ پاکستان میں پیٹرول اور پیٹرولی مصنوعات دسمبر 2022 تک 5 جی کی رفتار میں رہیگی۔ یاد رکھیں وہی قومیں امن سے رہتی ہیں جو اشرفیہ کی لوٹ پر چپ رہ کر ٹیکس در ٹیکس برداشت کرتی ہیں۔ یاد رکھیں ہمارا ملک ماضی میں لٹتا رہا وہ رقم لانے کیلئے پیٹ پھاڑنا ھے۔ یاد رکھیں ہم انسانیت کا جذبہ رکھتے ہیں اسی لیئے ملک و قوم کے مجرموں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے دیتے ہیں ۔ یاد رکھیں جو ملک میں مجرم ھے وہ اٹھارہ ویں ترمیم کے پیچھے محفوظ ھے۔ یاد رکھیں آپ نے گھبرانا نہیں سندھ بھر سے کامیابی کے بعد سندھ کے مجرموں کو پکڑیں گے آپ نے اس وقت تک صبر اور تحمل سے کام لینا ھے۔ آپ نے گھبرانا ہرگز نہیں آئندہ دو سالوں میں بجلی گیس پانی اور پیٹرول آسمان کو چھوئے گا آپ نے گھبرانا نہیں الیکشن سے چند ماہ قبل مہنگائی کو آرٹیفیشل انداز میں ختم کردیں گے آخر ھم نے پھر آنا ھے۔ آپ نے گھبرانا نہیں جو بکتا نہیں جھکتا نہیں وہ قلم توڑ دیا جاتا ھے ۔ یاد رکھیں دشمن کی آنکھیں ہم پر لگی ھوئی ہیں مگر آپ نے گھبرانا نہیں۔

جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ کالمکار ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور , ممبر کراچی پریس کلب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You