اہم خبریںپاکستان

جاوید لطیف کا پاکستان مخالف بیان قابل مذمت، وہ صرف مہرہ ہیں: وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے میاں جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں شطرنج کا مہرہ قرار دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کا کے قائد جیسا بننے کا شوق رکھنے والے انجام بھی یاد رکھیں۔ مریم نواز کو لندن نہیں بھاگنے دیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے نابالغ سیاستدانوں نے حکومت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا پالیسی کامیاب رہی، ملک گیر وبا پھیلنے کے باوجود ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں۔ نوازشریف اوربانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں، نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں، وہ بانی ایم کیوایم 1985 کےالیکشن کاتحفہ ہیں، بانی ایم کیوایم بننےوالوں کواسکا انجام بھی یاد رکھناچاہیے۔ مریم نوازلندن جانا چاہتی ہیں مگران کوجانےنہیں دیں گے، میثاق جمہوریت پرشہیدبینظیربھٹوکےدستخط ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیاسی لاوارثوں نے جلسے جلوسوں کی مہم چلائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You