اہم خبریںپاکستان

تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ، تین زخمی

راولپنڈی: تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اورماڑا: سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 7 ایف سی اہلکار، 7 گارڈ شہید

گزشتہ پانچ روز کے دوران 22 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 15 جوانوں نے بلوچستان جبکہ 6 نے شمالی وزیرستان جبکہ ایک نے باجوڑ میں جام شہادت نوش کی۔

پاکستان آرمی پاکستان میں امن و استحکام لانے میں مسلسل کوشاں و مصروف ہے، پاکستان آرمی خطے میں امن کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہی ہے، ملک دشمن قوتیں دو دہائیوں کی کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتی ہیں۔

ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ڈاکٹرائن میں پاک فوج کو بدنام کرنا ہے، کئی سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامینیم سوامی جیسے بھارتی سیاستدان پاکستان کو توڑنے کی کھلے عام دھمکی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا افسر اور 5 جوان شہید

پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، خطے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، افغان امن عمل میں امریکا نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی بھرپور سراہا گیا پاکستان فوج دشمن طاقتوں کے منصبوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You