انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت پر پابندیوں کی تلوار، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج نئی دلی پہنچیں گے

نئی دہلی: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے وزیرِ دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچیں گے۔

بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت جمہوری اقدار سے دورہورہا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کیوں ختم کی۔ مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ امریکا نے بھارت کو خبردار کر دیا۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ باب مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو لکھے گئے خط میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکر کیا ہے۔

امریکی سینیٹرز نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش سے آگاہ کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب مینیڈز نے مزید کہا کہ بھارت کے روس سے انٹی میزائل سسٹم ایس 400، خریدنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے اور خریداری پر امریکی قانون کے تحت بھارت پر پابندیاں لگائی جائیں۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچیں گے۔ خیال ظاہر کیا جا رہاہے کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے ان معاملات کو اٹھائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You