اہم خبریںپاکستان

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کونہیں اٹھایا جاسکتا، مختلف ممالک کےوزرائےاعظم کانفرنس کےلیےاسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کودوطرفہ تعلقات کے لیے بات چیت کا آغازکرنا چاہیے، آج نہیں لیکن کسی نا کسی دن توبات چیت کا آغازکرنا پڑے گا، کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اوربھارت ملکرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے، بھارت نےسارک پلیٹ فارم کےلیےمشکلات پیدا کررکھی ہیں، بھارت نےمقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرکےسلامتی کونسل اوراپنےآئین کی خلاف ورزی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You