اہم خبریںپاکستان

پیپلزپارٹی کی 18اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت

پیپلزپارٹی نے 18اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت کردی۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم 18اکتوبر سے قبل یا بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کرے، 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کے باعث پی پی پی کی مرکزی قیادت حیدرآباد ریلی میں مصروف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو زرداری

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم 17اکتوبر کو پارلیمان میں پیش کی جاسکتی ہے، اس سے قبل پی پی نے 13اکتوبر کو آئینی ترامیم لانے کی مخالفت کی تھی، وفاقی حکومت 13اکتوبر بروز اتوار کو قانون سازی کا ارادہ رکھتی تھی۔

خیال رہے وفاقی حکومت نے بیرون ملک اپنے اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو 13اکتوبرسے قبل سے طلب کرلیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You