اہم خبریںپاکستان

بھارتی فورسز کی ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، سپاہی واجد علی شہید

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی واجد علی شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار استعمال کیے۔

بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے اس کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You