اہم خبریںخیبرپختون خواہ

بغیر ایف آئی آر 10سال سے قید مسیحی نوجوان کی رہائی کیلیے درخواست

پشاور سینٹرل جیل میں بغیر ایف آئی آر کے 10 سال سے قید میسحی نوجوان نے رہائی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار شکیل مسیح نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 10سال سے سینٹرل جیل پشاور میں ایف آئی آر کے بغیر قید میں ہے، اسے پندرہ روز بعد عدالت لے جایا جاتا ہے لیکن باہر سے ہی واپس لے آتے ہیں، ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جبکہ کیس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اگر ایف آئی آر ہے تو قانون کے مطابق ٹرائل کیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں اس لیے اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

شکیل سمیح کو 10 سال پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You