اہم خبریںدلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2021 کیلئے حیران کن پیشگوئیاں

صوفیا: (ویب ڈیسک) بلغاریہ کی مشہور خاتون نجومی بابا وانگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال کےلیے کئی اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔

بابا وانگا نے کہا ہے کہ سال 2021ء میں وہ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے، دنیا کو دکھوں کا سامنا ہوگا جو انسانی راہ کو تبدیل کردے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت (جائنٹس) مل کر ایک ہوجائیں گے۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق یہاں ڈریگن کا مطلب چینی معیشت اور اس کا پھیلاؤ بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی 2019ء کے حوالے سے پیشن گوئیاں

انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے اور روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے یہ عجیب و غریب پیشگوئی بھی کی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیرمعمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔

بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔

کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور بلغارین نابینا خاتون بابا وانگا کی 2020ء کے بارے میں حیرت انگیز پیشگوئیاں

بابا وینگا کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51 صدی عیسوی میں ہوجائے گا جبکہ سال 2021 کےلیے انہوں نے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔ اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔ لیکن ان کی بہت سی پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You