ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند* نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ (OICCI) کا خصوصی دورہ کیا۔
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
اورسیز چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبران اور اراکین نے پولیس چیف کا استقبال کیا اور انکی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔پولیس چیف نے کاروباری حلقے سے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انکے سیکیورٹی معملات اور ٹریفک سے متعلق معملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
پولیس چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری ،منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے ہرممکن ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے جرائم کی متعدد سنگین ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ غیر ملکیوں کے انخلاء سے کرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔شاہین فورس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے اور ملزمان کی گرفتاریاں ممکن بنائی جا سکیں۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے اقدامات کو ممبران نے سراہا اور ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پولیس چیف نے انکا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



