اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

اینڈرومیڈا کا سفر تقریبا 2،2000 نوری سال وسیع یہ کہکشاں ہماری کہکشاں کے قریب واقع

اینڈرومیڈا کا سفر تقریبا 2،2000 نوری سال وسیع یہ کہکشاں ہماری کہکشاں کے قریب واقع سب سے بڑی کہکشاں ہے

جو ہماری کہکشاں سے دو گناہ زیادہ ستارے لئے ہوئی ہے۔ 400 کروڑ ستاروں پر مشتمل یہ کہکشاں انڈرومیڈا کے نام سے جانی جاتی ہے۔

تحریر____کاشف احمد

کائنات میں جہاں باقی کہکشائیں ہم سے دور بھاگ رہی ہے وہی یہ کہکشاں 110 کلو میٹر فی سیکینڈ کی رفتار سے قریب آرہی ہے۔ اینڈرومیڈا کہکشاں کا ماضی آج کے ماضی سے بہت مختلف رہا ہے مطلب یہ کہ یہ کہکشاں ہمیشہ سے اتنی بڑی نہیں تھی بلکہ اپنی زندگی میں اس کہکشاں نے کئی کہکشاوں کو شکار بنایا اور یہی وجہ ہے کہ جب آج ہم اس کہکشاں کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ بہت بڑی دکھائی دیتی ہے۔

ہماری کہکشاں کو چھوڑتے ہوئے 2.5 میلین نوری سال دور اس کہکشاں کی طرف سفر کرنا آج کے جدید دور میں ناممکن ہے لیکن تصور کرنے سے ہمیں کس نے روکا ہے ؟
تو آئیے ہم تصور کرتے ہیں کہ کیا ہوگا اگر ہم اس کہکشاں کی طرف سفر کرتے ہیں، ہمیں کیا کیا حیران کن چیزیں دیکھنے کو ملیں گی ؟؟

یہ کہکشاں ہماری کہکشاں سے 2 گناہ زیادہ بڑی ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہماری کہکشاں کے نسبت یہ کہکشاں 25 فیصد زیادہ روشن ہوگی۔ اس سفر پر نکلنے کے بعد آپ کو انڈرومیڈا کہکشاں کے اندر بہت سارے ستارے دیکھنے کو ملیں گے اور یہ ستارے ایک دوسرے سے بہت ہی مختلف ہونگے۔ آپ کو یہاں پر سب سے پرانے ستارے دیکھنے کو ملے گے، یہاں پر آپ نئے ستاروں کا نظارہ بھی کرسکے گے لیکن اسکے علاوہ یہاں پر آپ کو ایسے ستارے بھی دیکھنے کو زیادہ ملے گے جو ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہو۔ جی ہاں میں ستاروں کی بات کررہا ہوں کہ دو ستارے ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہوں۔ یہ کائنات میں ایک عام سی بات ہے بلکہ ہماری کہکشاں میں بھی ایسے ستارے موجود ہیں جنہے بائنری سٹار سسٹم کہتے ہیں اسکے علاوہ آپ کو تین تین ستارے بھی ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہوئے دیکھنے کو ملیں گے جنہیں ٹرفل سٹار سسٹم کہتے ہیں۔

اینڈرومیڈا کہکشاں کے اندر آپ کو ڈبل نیوکلس دیکھنے کو ملیں گے مطلب یہ کہ جیسے ہماری کہکشاں کے سنٹر میں ایک سپر میسیو بلیک ہول موجود ہے جسکی وجہ سے ہماری کہکشاں کا سنٹر بہت ہی روشن دکھائی دیتا ہے اسی طرح اینڈرومیڈا کہکشاں میں بھی یہ سنٹر موجود ہے لیکن یہ ایک نہیں بلکہ 2 دو سنٹر ہیں۔
جی ہاں اس کہکشاں کا ایک سنٹر ایک بہت ہی بڑے بلیک ہول پر مشتمل ہے جو ہمارے سورج سے 200 میلین گناہ زیادہ بڑا ہے اور اسکا سائز ہماری کہکشاں کے سنٹر میں موجود بلیک ہول سے بھی زیادہ بڑا ہے۔
دوسرا سنٹر ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے جو ایک دوسرے سے گراوٹی کی وجہ سے باونڈ ہیں اور پھر اسی بلیک ہول کی گراوٹی کی قید میں ہے اور اس بلیک ہول کے گردش میں ہیں۔ یہ ستارے ایک دوسرے کے قریب ہونے کی وجہ سے اتنے روشن نظر آتے ہیں اور اتنی روشنی پیدا کرتے ہیں کہ اس وجہ سے یہ اینڈرومیڈا کہکشاں کا دوسرا نیوکلیس یعنی دوسرا سنٹر نظر آتا ہے۔

ماہرین فلکیات اس کہکشاں کے بارے میں تھوڑا بہت تو جانتے ہیں لیکن اس کہکشاں کے اندر جانے میں اس کہکشاں کو visit کرنے میں ہمارے کئی ایسے سوالات حل ہوجائینگے جنکا جواب ہم صدیوں سے تلاش کررہے ہیں۔

اینڈرومیڈا کہکشاں نے ماضی میں اپنے راستے کے کہکشاوں کو نگل لیا ہے اور اب ہماری کہکشاں کی باری ہے۔ تقریبا 4 بیلین سال بعد یہ کہکشاں ہماری کہکشاں کے ساتھ ٹکرا جائیگی اور ایک بہت ہی بڑے کہکشاں کا جنم ہوگا جسے سائینسدانوں نے اب سے ایک نام دیا ہوا ہے
The milkoneda

اس ٹکر سے زمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے والا اور نا ہی نظام شمسی کو کوئی نقصان پہنچنے والا ہے کیونکہ ستاروں کی دوری کی وجہ سے یہ کہکشاں ہماری کہکشاں کے بلکل اندر سے ہی نکل جائے گی اور پھر ہمارے کہکشاں کے ساتھ مکس ہوجائیگی۔ اس میں کچھ ستاروں کو نقصان ضرور پہنچے گا اور کچھ ستاروں اقر سیاروں کی مدار بھی خراب ہوسکتی ہے لیکن ہمارا سورج کہکشاں کے جس خطے میں واقع ہے وہ بلکل محفوظ ہے اسلئے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ہماری کائنات بہت زیادہ بڑی ہے۔ اب تک انسان اپنے قدم صرف چاند پر ہی رکھ سکا ہے اس سے آگے انسان نہیں جا پایا ہے اور شاید کائنات کی وسعت اور عظیم دوریوں کی وجہ سے انسان کھبی دوسری کہکشاوں میں بھی نہیں جا پائے گا لیکن ہم پھر بھی ایک امید لئے بیٹھے ہیں کہ شاید ہمارا آنے والا کل ہمیں دور کائنات کے دوسری کہکشاوں کا سیر کراسکے گا، شاید ہم کائنات کے بہت سارے سوالات حل کرپائے گے، شاید ہم کائنات میں کسی بھی جگہ سفر کرسکیں گے کیونکہ ہماری آج کی سائینس فکشن کل کی فیکٹ سائینس ہوگی ۔۔۔۔

کیا ماضی میں مریخ سیارے پر کوئی زندگی موجود تھی اور کیا وہ زندگی آج بھی موجود ہے اس پر اردو زبان میں یہاں سے ڈاکومینٹری دیکھیے👇👇

https://youtu.be/gW3ybJi7uX4

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You