اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا، وفاقی وزیر فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اس وقت خود کڑے وقت سے گزر رہی ہے، ان کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز، کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں، ان کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا۔ اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔ اپوزیشن کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ٹی منسٹر کو کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹیبلٹ دیئے جائیں۔ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے، یہ پرانے زمانوں کے لوگ ہیں، سیاست آگے بڑھ گئی، یہ لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد استعفوں کی تاریخ اب مذاق بن گئی ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You