اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت سے عدم تعاون کی پالیسی اپناتے ہوئے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے اجلاس کے بایئکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔
پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق حکومت کے کسی بھی اجلاس میں اپوزیشن شریک نہیں ہوگی، نا اہل حکومت کے ساتھ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھنا نہیں چاہتے، کونسل کا اجلاس وفاقی وزیر سید فخر امام کی کنوینرشپ میں منعقد ہوگا۔
سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل نے 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایم این ایزسے بدسلوکی کے واقعہ پر غور کرنا تھا، سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کے بعد اس کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوگا۔