اہم خبریںکرائمز

براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ‏براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے۔ ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں۔

خیال رہے براڈ شیٹ کمیشن نے 9 فروری کو کام شروع کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You