انٹرنیشنلاہم خبریں

آذر بائیجان نے ایرانی سرحد سے ملحق علاقے کو آزاد کروا کر جھنڈا لہرا دیا

باکو: (ویب ڈیسک) آرمینیا کیساتھ لڑائی میں آذربائیجان نے ایرانی سرحد سے ملحق نگورنو کاراباخ کے علاقے کو آزاد کرواکر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ایران سے ملحقہ اگبند کے علاقے کو آرمینی فوج کے قبضے سے چھڑانے کے بعد وہاں آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔

آذری سفیر کا کہنا ہے کہ اگبند پر کنٹرول کے بعد ایران اور آذربائیجان کے درمیان سرحد مکمل طور پر محفوظ ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1319295240583303169%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_1&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F569884&tweet_id=1319295240583303169

علی علی زادہ نے مزید بتایا کہ آذری فوج نے آرمینیا کے قبضے سے اگبند کے سرحدی علاقے سمیت مزید 20 گاؤں بھی آزاد کرالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آذر بائیجان نے آرمینیا سے مزید 24 دیہات اور ایک شہر آزاد کروا لیا

آذری صدر الہام علیوف نے بھی اپنے بیان میں اگبند کے سرحدی علاقے کو آرمینی فوج کے قبضے سے آزاد کرنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

الہام علیوف کا کہنا ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع پر آذربائیجان اور ایران کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں اور اپنی بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You