اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوبیس اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا، انشاء اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں، ان کا احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا وکرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے؟
فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع ہے؟
Ch Fawad Hussain
✔
@fawadchaudhry
· 6h
مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائ ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟
Ch Fawad Hussain
✔
@fawadchaudhry
جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔
4,348
3:18 PM – Apr 15, 2020
Twitter Ads info and privacy
890 people are talking about this
وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آ جائیگا اور انشاء اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ پہلے ارادہ تھا کہ اس بار چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاء اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔