
سوھاوہ : ڈی پی او جھلم شاکر حسین داوڑ،ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال کاظمی،کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او سوھاوہ سب انسپکٹر راجہ آصف کی زیرنگرانی تھانہ سوھاوہ کی منشیات فروشوں کیخلاف دو بڑی کاروائیاں۔
پہلی کاروائی فرض شناس اور ھر دلعزیز آفیسر اے ایس آئی راجہ بابر منہاس نے کی۔انھوں نے دوران گشت و پڑتال ملزم منشیات فروش عمران حسین ولد پیراں داد قوم موچی ساکن فیم کسر تحصیل و ضلع چکوال سے گَردہ چرس 2360 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 8 زیردفعہ (نائن سی )درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ دوسری کاروائی میں اے ایس آئی امجد فاروق پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس اور تھانہ سوھاوہ کے سب انسپکٹر نذیر چیمہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ھوۓ ملزم عادی منشیات فروش کامران نذیر ولد محمد رفیق قوم کمہار ساکن دولتالہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی کو دوران گشت و پڑتال مشکوک جان کر دوران تلاشی چرس 1350 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 9 زیردفعہ (نائن سی) درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ھے۔اھل علاقہ نے نوجوان نسل کو زھر پلا کر زندگی سے بیزار کر دینے والے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرنے پر جھلم پولیس تھانہ سوھاوہ اور پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ھے۔
رپورٹ ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



