اہم خبریںپاکستان

افغانستان میں فتح: مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مبارکباد

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں فتح کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے افغان طالبان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا گیا ہے جس میں جے یو آئی سربراہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجاہدین نے اپنے وطن کوعالمی قوتوں سے آزاد کردیا، امن، خیرسگالی اورمفاہمت کی پالیسی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دل کی گہرائیوں سےاسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے پرامن اورمستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی افغانستان افغان قوم اور ہم سب کی آرزو ہے، جے یو آئی پاکستان ہر قسم تعاون کے لیے تیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You