اہم خبریںکرائمز

اسامہ کو غلطی سے گولیاں ماریں: اسلام آباد پولیس کے افسر کا میڈیا میں بیان

اسلام آباد پولیس کے ترجمان افسر نے آج صبح میڈیا کو بیان دیتے ہوئے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ نو عمر اسامہ ستی پولیس کی غلطی سے ہلاک ہوا اور پولیس اہلکار اس کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رات گئے ڈیڑھ بجے ہیلپ لائن پر کال چلی کہ سفید رنگ کی ایک مشکوک گاڑی نکلی ہے اور اس سے قبل اسی علاقے شمس کالونی میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی بھی کال چلی۔ پولیس نے ردعمل دیا۔ اس موقع پر اس بچے کے گاڑی بھی ادھر سے ہی نکل رہی تھی۔

کسی نے کہا کہ یہی وہ مشکوک گاڑی ہے۔ جس پر پولیس نے اسے روکا لیکن وہ نہیں رکا جس پر انہوں نے فائر کیا جو کہ اسکو لگا۔ تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ بچہ بے قصور تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسکی گاڑی کا ماڈل بھی وہ نہیں تھا جس سے متعلق نشاندہی کی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You