اہم خبریںپاکستان

آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے-

آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے-

نبی رحمت ﷺ وجہہ تخلیق کائنات اور رحمت اللعالمین ہیں- میڈم تمکین فاطمہ

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر میں ماہ مقدس ربیع الاوّل کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرواہ گورچانی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا- محفل میلاد میں کالج کی طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ کے ذریعے گل ہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے- محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی ابن رشد گرلز کالج میرپورخاص کی پرنسپل میڈم تمکین فاطمہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ وجہہ تخلیق کائنات ہیں اگر اللہ رب العزت نے نبی کریم ﷺ کی وجہ سے یہ دنیا بنائی اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا-آپ ﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے- آپ ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے-اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میرواہ گورچانی کی پرنسپل میڈم عارفہ پٹھان نے اپنے بیان میں کہا کہ عشق رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا آپ ﷺ نے آپنی سیرت طیبہ کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو علم،عدل اور اخلاق سے روشن کیا انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرتی مسائل کا واحد حل نبی کریم ﷺ کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے-

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You