
راولپنڈی: آرمی چیف سے برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں افغان امن عمل، سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی و جیو سٹریٹجک حالات بھی زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکلس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ جنرل نکلس نے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔