آئی جی سندھ جیل خانہ جات کا لانڈھی جیل ملیرکا دورہ،لانڈھی جیل انتظامیہ کی کارکردگی سے
آئی جی سندھ جیل خانہ جات کا لانڈھی جیل ملیرکا دورہ،لانڈھی جیل انتظامیہ کی کارکردگی سے آئی جی منور حسین شاہ مطمئن،جیل میں قیدیوں کی فلاح اوربہترین تربیت کی جاتی ہے:ایس ایس پی ارشد حسین شاہ
کراچی رپورٹ : عاصم ارائیں جہلمی
آئی جی سندھ جیل خانہ جات کا لانڈھی جیل ملیرکا دورہ،لانڈھی جیل انتظامیہ کی کارکردگی سے آئی جی منور حسین شاہ مطمئن،جیل میں قیدیوں کی فلاح اوربہترین تربیت کی جاتی ہے:ایس ایس پی ارشد حسین شاہ تفصیل کے مطابق آئی جی سندھ جیل خانہ جات سید منور حسین شاہ نے لانڈھی جیل ملیر کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر سپریڈنٹ لانڈھی جیل سید ارشد حسین شاہ،ڈپٹی سپریڈنٹ غلام مرتضی اور لانڈھی جیل انتظامیہ موجود تھی اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات سید منور حسین شاہ نے لانڈھی جیل ملیر کے کچن،لائبریری،جم کلب،آرٹ گیلری،میوزک کلاس،اسپتال اور کمپیوٹر لیب سمیت پوری جیل کا وزٹ کیا اورجیل سپریڈنٹ سید ارشد حسین شاہ کی کارکردگی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملیر جیل میں موجود قیدیوں سے بات چیت کی آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ ملیر جیل میں قیدیوں کی فلاح،تربیت،تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرامات دیکھ کر خوشی ہوئی اور لانڈھی ملیر جیل انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے آئی جی جیل خانہ جات کو ایس ایس پی ارشد حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملیر جیل میں ساڑھے چھ ہزار قیدی موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو لانڈھی جیل منتقل کیا جاتا ہے ملیر جیل میں ایک بہترین اور نشے سے پاک ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ قیدی یہاں سے نکل کر دوبارہ معاشرے میں ایک بہترین اور پرامن زندگی گزار سکیں اسکے علاوہ ملیر جیل میں قیدیوں کی فلاح اور تعلیم پر زور دیا جاتا ہے نوجوان قیدیوں کو لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور کمپیوٹر کورس بھی کروائے جاتے ہیں اسکے علاوہ دستکاری/ہنر بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ ملیر جیل سے نکلنے والا قیدی باہر جاکر دوبارہ جرم نہ کرے اور اپنی حلال روزی کماکر اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکے۔



