
گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 3ملزمان گرفتار۔ 200 بوتل ولائیتی شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم راجہ شہروز ASIانچارج چوکی شاہدولہ کے ہمراہ منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کرکے 200بوتل شراب برآمدکرلی ۔ گرفتار ملزمان میںملزم عرفان یوسف ولد یوسف مسیح سکنہ محلہ گڑھی احمد آباد گجرات سے 70 بوتلیں شراب،ملزم سٹیفن مسیح ولد ریاض مسیح سکنہ اعوان مارکیٹ ندیم چوک لاہور سے 80 بوتلیں شراب،ملزم آصف مسیح ولد رشید مسیح سکنہ یوہانہ آباد لاہور سے50 بوتلیں شراب برآمد کرلیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔



