اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پیکا پر جلد بازی کی، متنازع شک پر بات کرنے کو تیار ہیں۔حکومتی نمائندگان

حکومت نے پیکا پر جلد بازی کی، متنازع شک پر بات کرنے کو تیار ہیں۔حکومتی نمائندگان

مانتے ہیں پیکا قانون سازی میں حکومت نے جلد بازی کی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومتی نمائندوں نے پیکا قانون سازی پر جلد بازی کا اعتراف کرتے ہوئے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ مانتے ہیں پیکا قانون سازی میں حکومت نے جلد بازی کی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی، اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی جو قانون مشاورت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قوانین میں بہتری کی ہمیشہ گنجائش موجود رہتی ہے، ابھی پیکا ایکٹ کے رولزبننے ہیں، اس میں مشاورت اور بات چیت کی بہت گنجائش موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، بتایا جائے پیکا ایکٹ میں کونسی شک متنازع ہے ہم اس پربات کرنے کو تیار ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی، اتھارٹی میں پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ ٹربیونل میں بھی صحافیوں اور آئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You