اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور ڈاکو کہتے رہے،190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود تاریخ کا سب سے بڑا چور نکلا، بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہوئے چکے ہیں، کیا مسجد اور خیراتی ادارہ بنانے سے رشوت کا پیسہ حلال ہوجاتا ہے؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری پی ٹی آئی سب سے بڑی چوری پر وکیل صفائی بنی ہوئی ہے بانی پی ٹی آئ نے پاکستانی قوم کا 64ارب روپے کھایا ہے، 64ارب سے ہزاروں سکول بن سکتے تھے، ملک میں کئی ڈسپنسریاں بن سکتی تھیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں سیرت پڑھانے کیلئے حلال کی کمائی سے بہت سے ادارے قائم ہیں، مذہبی ٹچ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں یہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You