اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔صدر آصف زرداری

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔صدر آصف زرداری

صدر پاکستان نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، اس موقع پر ملک کے صدر نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لےکر آئے، اُمید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے یکجہتی، نظم وضبط،محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پرتوجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی کامیابیوں، ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You