انٹرنیشنل

والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سرکا اعزاز ملنے پر امی جذباتی ہوگئی تھیں۔میئر لندن

والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سرکا اعزاز ملنے پر امی جذباتی ہوگئی تھیں۔میئر لندن

بادشاہ سے خاصے اچھے تعلقات ہیں ، برطانوی وزیر اعظم بھی میرے دوست ہیں۔صادق خان

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم رامے)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حال ہی میں سر کا خطاب پانے والے میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ یہ خطاب ملنے پر خود کو بہت عاجز محسوس کر رہا ہوں، یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے۔منگل کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز دیا۔صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔سر کا خطاب ملنے کے بعد میڈیا کو پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے، میرے والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی۔صادق خان نے کہا کہ میرےوالد کو بس ڈرائیور کی نوکری ملی تھی، والدہ کپڑے سیتی تھیں، اس ملک میں محنت کا صلہ ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکا اعزاز ملنے پر والدہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں،ہم سب والد کویاد کر رہے تھے، بچےمذاق کر رہے ہیں کہ گھرمیں آپ سر نہیں صرف ہمارے والد ہیں، میری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، یہ ایوارڈ بھی پوری ٹیم کے لیے ہے۔میئر لندن صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ سے خاصے اچھے تعلقات ہیں، برطانوی وزیراعظم بھی میرے دوست ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You