پنجاب
اجلاس میں کہا گیا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دراصل غریب اور مزدوروں کی خواھشات کا قتل تھا

اجلاس میں کہا گیا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دراصل غریب اور مزدوروں کی خواھشات کا قتل تھا ۔
محترمہ کے بعد غریبوں اور مزدوروں کے لیے کوئی ان کی طرح پرجوش طاقتور آواز اٹھانے والا نہیں رہا۔ پاکستان کی غلط خارجہ پالیسی اور سٹرٹیجک غلطیوں پر روک ٹوک کرنے والا کوئی نہیں رہا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی آخری کتاب ’مفاہمت‘ کے فارمولے پر عمل ہوتا تو تہذیبوں کا ٹکراؤ ختم ہو سکتا تھا ۔ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف سالہاسال جو تساہل برتا گیا محترمہ کی شہادت سے انتہاء پسندی کے خلاف بیانیئے میں الجھاؤ پیدا ھو گیا ۔




