اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پاکستان کی افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی، 71 سے زائد خوارج ہلاک

پاکستان کی افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی، 71 سے زائد خوارج ہلاک۔

یاد رہے کارروائی میں خودکش جیکٹ کی فیکٹری سمیت دہشتگردوں کے 4 اہم مراکز کو تباہ کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈرز سمیت 71 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔کارروائی میں خودکش جیکٹ کی فیکٹری سمیت دہشت گردوں کے 4 اہم مراکز کو تباہ کیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے اطراف کی آبادی کارروائی میں محفوظ رہی۔ افغان حکومت کے مطابق اس کارروائی میں 46 سویلین ہلاک ہوئے، افغان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور سے واقعے پر احتجاج بھی کیا، مراسلے میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے افغان حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں خوارج کا ’عمر میڈیا سیل‘ اور 4 بڑے خارجیوں شیر زمان عرف مخلص یار، اختر محمد عرف خلیل، اظہار عرف حمزہ اور شعیب چیمہ کے ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے چار علاقوں پر پاکستانی بمباری سے 46 افراد ہلاک ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You