اہم خبریںپاکستان

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، سانحہ 9 مئی کے مجرمون کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جن مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں شامل تھے، 9 مئی کے مجرموں کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبے کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اب کوئی ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ کا ایکٹ ہماری پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے، فیئر ٹرائل میں عالمی سطح پر بھی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اب ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہوگی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سزاؤں سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، آج کی سزاؤں کو ہم ویل کم کرتے ہیں، ان سزاؤں کے بعد پاکستان کا دفاع اور سالمیت مقدم ٹھہری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You