اہم خبریںپاکستان

آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہاں سے بانی پی ٹی آئی کی نجات کے لیے پاکستان کے مفادات کیخلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسرائیلی اثاثہ ہے، جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا ںخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You