اہم خبریںپاکستان

فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، ان سے مشاورت کے بغیر مذاکرات بے معنی رہیں گے۔اسد قیصر

فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں، ان سے مشاورت کے بغیر مذاکرات بے معنی رہیں گے۔اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔پی ٹی آئی رہنما

پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی با اختیار ہے لیکن فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بلکل با اختیار ہے لیکن فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں اس لیے ان کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختونخواکا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومتی اتحاد اور اپوزیشن میں مذاکرات کو پہلا دور گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا تھا جبکہ مذاکرات کی اگلی بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی صرف بات چیت کر سکتی ہے، تمام فیصلے عمران خان کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You