اہم خبریںپاکستان

شب و روز محنت کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔

انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 42 روز میں انڈر پاس کی تعمیر ایک نیا ریکارڈ ہے، فلائی اوور مکمل ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹریفک مسائل ختم ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انشا اللہ اسی رفتار سے ترقی کا سفر جاری رہے گا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی آگے لے کر جائیں گے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ محسن نقوی راتوں کو بھی منصوبے کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیتے رہے، قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں کہ دن رات کام کیا جائے، سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You