اہم خبریںپاکستان

حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے آپس میں غیر رسمی مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کمیٹی کے قیام کا میڈیا سے پتا چلا تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج دو بجے تک مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھانے پر سول نافرمانی کی کال دینا تھی، کمیٹی کی عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق عمران خان کی ہدایات بارے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You